سعودی وزارتِ خزانہ نے مالی سال 2026 کے لیے بجٹ کا ابتدائی خاکہ جاری کیا ہے جس کے مطابق اخراجات 1313 ارب ریال اور آمدنی 1147 ارب ریال رہنے کا امکان ہے، جبکہ جی ڈی پی کے مقابلے میں 3.3 فیصد خسارہ متوقع ہے۔
وزارت کے مطابق سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت سماجی اور معاشی ترجیحات پر سرمایہ کاری جاری رہے گی۔ تخمینوں کے مطابق 2026 میں حقیقی جی ڈی پی میں 4.6 فیصد اور غیر تیل شعبوں میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ درمیانی مدت میں آمدنی میں اضافہ ہوگا اور خسارہ بتدریج کم ہوگا۔ حکومت بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کی فنانسنگ کے ساتھ ساتھ بانڈز، صکوک اور بیرونی قرضوں سے بھی وسائل حاصل کرے گی۔
وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ 2026 کا بجٹ معیشت کو سہارا دینے اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

