قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دوحہ پر حملے کا جواب علاقائی شراکت داروں سے مشاورت کے بعد دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم کو عالمی عدالت میں جواب دہ ہونا چاہیے کیونکہ انہی اقدامات سے مذاکراتی عمل اور یرغمالیوں کے اہل خانہ کی توقعات ٹوٹ گئی ہیں۔

