محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے حامل تیز بادل اس وقت کراچی کے مغرب میں موجود ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مون سون کا موجودہ سسٹم ڈپریشن کی شکل میں ہے، جس کا مرکز شہر سے تقریباً 60 کلو میٹر دور ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں یہ ہوا کے دباؤ میں بدل سکتا ہے۔
اس دوران کراچی کے مختلف علاقوں بشمول برنس روڈ، صدر، ایف بی ایریا، لانڈھی، ایئرپورٹ اور شارع فیصل پر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

