اسرائیل نے غزہ سٹی میں زمینی فوج تعینات کر دی اور شہریوں کو شہر خالی کرنے کا حکم دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ بلند عمارتوں پر حملے زمینی آپریشن کی تیاری ہیں، جو اگلے سال تک جاری رہے گا اور اس میں ایک لاکھ 30 ہزار ریزرو فوجی حصہ لیں گے۔ غزہ پر بمباری سے 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو شرائط ماننے یا سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی، جبکہ اسرائیل نے ان شرائط کو قبول کر لیا ہے۔

