پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جو شام 4 بجے تک بلا تعطل مکمل ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشست رکن سینیٹ اعجاز احمد چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز مد مقابل ہیں۔
کل 363 اراکین اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

