امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بڑے ٹیکنالوجی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں مصنوعی ذہانت اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔ فیس بک، گوگل اور ایپل کے سربراہان نے اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی شریک تھیں، تاہم ایلون مسک کو اس اہم دعوت میں شامل نہیں کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق مسک اور ٹرمپ کے درمیان ماضی میں پالیسی اختلافات سامنے آنے کے بعد تعلقات کشیدہ ہیں۔

