لاہور جنرل اسپتال سے اغواء کیا گیا نومولود بچہ تین روز بعد کماہاں گاؤں سے برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ بے اولاد تھی اور طلاق کے خدشے کے باعث بچے کو چوری کیا۔
بچہ یکم ستمبر کو اسپتال کے نرسری وارڈ سے اغواء ہوا تھا جس کے بعد عملہ معطل اور پولیس نے کارروائی شروع کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش آگے بڑھی اور ملزمہ کے گھر سے بچہ صندوق میں چھپا ملا۔
والدین نے بچے کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق نومولود صحت مند ہے اور مزید دو دن اسپتال میں زیرِ نگرانی رہے گا۔

