امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے فٹبالر ٹریوس کیلسی کے ساتھ منگنی کا اعلان کردیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹیلر سوئفٹ اور کیلسی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور اکثر ایونٹس میں اکٹھے شرکت کرنے کے باعث خبروں میں رہتے تھے۔ منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
