پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا پرس کھو جانے کے بعد ایک بار پھر ان کے پاس پہنچ گیا۔ ثناء میر نے بتایا کہ خریداری کے دوران ان کا والٹ سڑک پر گر گیا تھا، مگر دو نامعلوم افراد نے اسے محفوظ رکھتے ہوئے ان سے رابطہ کیا اور واپس لوٹا دیا۔
انہوں نے کہا کہ والٹ میں موجود لفافے پر درج رابطہ نمبر دیکھ کر وہ ان تک پہنچے۔ ثناء میر نے نیک نیتی سے پرس لوٹانے والے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور مشورہ دیا کہ لوگ اپنے والٹ میں رابطہ نمبر ضرور رکھیں تاکہ کھو جانے کی صورت میں واپس مل سکے۔
