ذات صلة

جمع

جدہ اسلامک پورٹ کی تاریخی نایاب تصاویر کی نمائش

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جدہ اسلامک پورٹ کی...

نجران میں اونٹوں کی تربیت اور ریسنگ کی ثقافتی روایت

نجران میں اونٹوں کو مقامی ثقافت اور ورثے میں...

گلوکار جوبین نوٹیال کی مبینہ خفیہ شادی کی خبریں

بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال سے متعلق بھارتی...

فضا علی کی ذاتی زندگی اور حق مہر سے متعلق انکشافات

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی نے ایک انٹرویو...

ویمنز ورلڈکپ 2025: فاطمہ ثناء پہلی بار کپتان، 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے پاکستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جہاں آل راؤنڈر فاطمہ ثناء پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ ورلڈکپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، جبکہ پاکستان اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گا۔

اسکواڈ میں نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ پہلی بار ورلڈکپ کھیلیں گی۔ گل فیروزہ اور نجيحہ علوی اسکواڈ سے باہر ہوگئیں، تاہم نان ٹریولنگ ریزروز میں شامل ہیں۔

پاکستانی اسکواڈ:
فاطمہ ثناء (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیا پرویز، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ۔