ذات صلة

جمع

مانسہرہ میں سیلابی ریلے نے کار بہا لی، دو ہلاک، ایک زخمی

مانسہرہ کے علاقے بسیاں میں سیلابی ریلے میں ایک کار بہہ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں 6 افراد موجود تھے، جن میں سے 2 جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ باقی 3 افراد محفوظ رہے۔ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔