ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

سعودی عرب کا پہلا باضابطہ آسکر انٹری عمل شروع

سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار مقامی فلم سازوں سے آسکر میں بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ اس سے قبل کمیشن براہِ راست نامزدگیاں بھیجتا تھا، تاہم اب نئے قواعد کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اکیڈمی کے اصولوں کے مطابق فلموں کا جائزہ لے گی اور ووٹنگ کے ذریعے فیصلہ کرے گی۔

کمیشن کا مقصد سعودی سینما کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور مقامی فلم سازوں کو بین الاقوامی فلم انڈسٹری سے جوڑنا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی وفد لوکارنو فلم فیسٹیول میں بھی شریک ہو رہا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنا سکے۔