بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل ہے جس کے باعث شہری، طلبہ اور آن لائن کاروبار کرنے والے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دہشت گردوں کی رابطہ صلاحیت محدود کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جبکہ بعض اضلاع میں یہ بندش غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔
