پاکستانی جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ طبی ماہرین کے مطابق اُن کی انجری سنگین نوعیت کی ہے، اور ان کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت بھی مکمل صحتیابی سے مشروط ہے۔ ارشد کا علاج اس وقت انگلینڈ میں جاری ہے۔

