برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ملٹن کینز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے میں فعال کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ملٹن کینز شہر نے برطانیہ میں منفرد مقام حاصل کیا ہے اور اس کی ترقی منصفانہ پالیسیوں اور اسٹریٹجک وژن کا نتیجہ ہے۔
تقریب میں سٹی کونسل کے ڈپٹی میئر نے بھی پاکستانی برادری کے مقامی ترقی میں کردار کو سراہا۔
برطانوی پاکستانی کمیونٹی نوجوانوں اور خواتین کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے: ڈاکٹر فیصل

