پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوگیا، جس میں محمد حارث، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، اور دیگر کھلاڑی و سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔ اس سے قبل پہلا گروپ منگل کی شب روانہ ہوا تھا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 جولائی سے شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں شروع ہوگی۔

