معروف اینکر اقرار الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر نے اپنی موت سے قبل 7 اکتوبر 2024 کو 10 افراد کو پیغامات بھیجے، مگر کسی نے جواب نہیں دیا۔ ان میں ان کے بھائی اور قریبی دوست بھی شامل تھے۔
اداکارہ نے پہلے “ہیلو” اور بعد میں “میں تم سے بات کرنا چاہتی ہوں” کے پیغامات بھیجے، مگر تین دن تک کسی نے جواب نہ دیا۔ اقرار کے مطابق، موبائل فون تین دن تک آن رہا جس کے بعد بند ہو گیا، جس سے ان کی موت کی تاریخ کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ شاید واش روم میں پھسل کر گریں جہاں کپڑے دھونے کے شواہد ملے ہیں۔ ان کے کمرے سے صرف ایک سگریٹ کا پیکٹ ملا ہے، تاہم منشیات کے کوئی آثار نہیں ملے۔ اقرار الحسن نے واقعے کو افسوسناک اور غور طلب قرار دیا۔

