ذات صلة

جمع

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

نجی ایئر لائن کی پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے روانہ

نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 شدید...

مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا گورنر اور وزیراعلیٰ کو دوبارہ خط

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف نہ لینے پر گورنر اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹریز کو ایک بار پھر خط لکھ دیا ہے۔

کمیشن نے زور دیا ہے کہ فوری طور پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلا کر نوٹیفائیڈ ارکان سے حلف لیا جائے تاکہ وہ 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

خط میں آئین کے آرٹیکل 105 اور 109 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ گورنر کے پاس اسمبلی اجلاس بلانے کا اختیار موجود ہے، جبکہ اسپیکر مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینے میں ناکام رہے ہیں، جس سے انتخابی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔