سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پہلی بار کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ لندن میں یووراج سنگھ کی فلاحی تقریب کے دوران ویرات نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب ہر چار دن بعد داڑھی رنگنی پڑے، تو سمجھ لیں وقت آ گیا ہے۔
انہوں نے اپنے کوچ روی شاستری کو کامیابیوں کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ساتھ نہ ہوتے تو ٹیسٹ کرکٹ میں میری کامیابیاں ممکن نہ ہوتیں۔ یووراج سنگھ سے دوستی کو بھی یادگار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اعتماد دیا اور سیکھنے کے مواقع فراہم کیے۔
واضح رہے، ویرات کوہلی نے 12 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

