معروف ہدایتکارہ مہرین جبار نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ادائیگیوں کی تاخیر اور غیر پیشہ ورانہ رویوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
ایک یوٹیوب انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہاں فنکاروں اور ٹیم ممبرز کو وقت پر معاوضہ نہیں دیا جاتا، اکثر پیسے مانگتے ہوئے ایسا لگتا ہے جیسے فقیر بن گئے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں مسائل ضرور ہیں، لیکن ادائیگی وقت پر ہوتی ہے، جبکہ پاکستان میں پروڈکشن ہاؤسز اکثر بجٹ بچانے کے لیے کام کی قدر نہیں کرتے۔
مہرین کے مطابق یہ مسئلہ صرف اداکاروں تک محدود نہیں، بلکہ کیمرہ مین، ٹیکنیکل اسٹاف اور اسپاٹ بوائز سب متاثر ہیں۔
فی الحال وہ عدیل حسین اور ہاجرہ یامین جیسے اداکاروں کے ساتھ نئی سیریز کی ہدایتکاری میں مصروف ہیں۔

