مزاحیہ گلوکاری سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے شوبز میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے لندن میں میوزک اور اداکاری کی اکیڈمی قائم کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے صرف میوزک کلاسز ہوتی تھیں، اب اسی مقام پر اداکاری کی تربیت بھی دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اکیڈمی ان نوجوانوں کے لیے ہے جن میں ٹیلنٹ تو ہے مگر رہنمائی نہیں ملتی۔
چاہت کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو نکھار کر پروفیشنل فنکار بنانا ہے، اور اس اکیڈمی میں زبان اور تلفظ پر خاص توجہ دی جائے گی۔

