کراچی پورٹ نے آٹھ سال کے طویل عرصے کے بعد ایک اہم سنگِ میل حاصل کرتے ہوئے ایک سال کے دوران دو ہزار سے زائد جہازوں کی آمد ریکارڈ کی ہے۔ حکام کے مطابق بندرگاہ پر جہازوں کی آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ مجموعی بحری کارگو بھی بڑھا ہے۔
وفاقی وزیرِ بحری امور کا کہنا ہے کہ شپنگ سرگرمیوں اور آپریشنل نظام میں بہتری کے باعث یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ ان کے مطابق بحری تجارت میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے اور کراچی پورٹ بدستور پاکستان کے اہم ترین تجارتی مراکز میں شمار ہوتی ہے۔
