ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

: جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی کی خبروں پر چہ مگوئیاں تیز

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی سے متعلق خبریں سوشل اور بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 41 سالہ اداکارہ نے مبینہ طور پر سنگاپور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین ولیم اشماعیل کی جانب سے دی گئی شادی کی پیشکش قبول کر لی ہے، جس کے بعد ان کی شادی کی تیاریوں کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ شادی مکمل عیسائی روایات کے مطابق ہو گی اور ممکنہ طور پر ستمبر سے اکتوبر یا پھر دسمبر سے جنوری کے درمیان منعقد کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ جینیفر ونگٹ نے اس سے قبل 2012 میں اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی، تاہم 2014 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔