ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

کترینہ کیف کی فلمی واپسی سے متعلق افواہوں کی تردید

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی دوبارہ فلموں یا اسکرین ایکٹنگ میں واپسی سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر ان کی ٹیم نے واضح مؤقف جاری کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں یہ دعوے سامنے آئے تھے کہ کترینہ کیف 2027 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے اداکاری میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہیں، تاہم ان کی آفیشل ٹیم نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد اور محض قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

کترینہ کیف نے آخری بار جنوری 2024 میں فلم ’’میری کرسمس‘‘ میں کام کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے عارضی طور پر شوبز سرگرمیوں سے وقفہ لیا تھا۔ ان کی ذاتی زندگی میں حالیہ برسوں میں اہم تبدیلیاں بھی سامنے آئی ہیں، جن کے بعد ان کے کام کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔