سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے المہد گورنریٹ میں آثارِ قدیمہ کے سروے کا دوسرا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، جس کے دوران ہزاروں تاریخی شواہد کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سروے کے مختلف علاقوں میں اسلامی دور سمیت قدیم تہذیبوں سے متعلق بڑی تعداد میں نوادرات اور نقوش دریافت ہوئے ہیں، جن میں انسانی آبادی، تعمیرات اور قدیم تحریروں کے شواہد شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان دریافتوں میں اسلامی تاریخ کے ابتدائی دور سے متعلق اہم نشانات بھی شامل ہیں، جو خطے کی تاریخی و تہذیبی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔ مزید سرویز کا مقصد مملکت کے مختلف علاقوں میں موجود تاریخی ورثے کو محفوظ کرنا اور اس کی مکمل دستاویز سازی ہے۔
