سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں سے حاصل ہونے والے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز ہو گیا ہے۔ علاقے کی زرخیز زمین اور قدرتی ماحول شہد کی مکھیوں کی افزائش اور اعلیٰ معیار کے شہد کی پیداوار کے لیے نہایت موزوں قرار دیے جاتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق الجوف میں مختلف موسموں میں مختلف اقسام کا خالص شہد تیار کیا جاتا ہے، جبکہ مقامی کسان باغات اور فصلوں کی قدرتی پولینیشن کے ذریعے زراعت کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔
شہد کے شعبے سے وابستہ افراد جدید طریقوں سے شہد کی کشیدگی اور ذخیرہ کرتے ہیں، جبکہ مقامی پیداوار کو ملکی اور بین الاقوامی نمائشوں میں بھی پیش کیا جاتا ہے۔
