پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ میں فریکچر کے باعث اسپتال میں داخل ہوئیں، جہاں ان کی سرجری کامیاب رہی ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث آپریشن کیا گیا، تاہم اب وہ صحتیابی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔
ان کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور جلد صحتیابی کی دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
