معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل کے شریکِ حیات کے انتخاب سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے فیصلے پر اعتماد رکھتی ہیں۔
مارننگ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ اپنی زندگی کے اہم فیصلے خود بہتر انداز میں کر سکیں۔
ندا یاسر کے مطابق وہ چاہیں گی کہ ان کی بیٹی اپنی پسند سے ایسا شریکِ حیات منتخب کرے جس پر خاندان کو اعتراض نہ ہو، اور وہ بطور ماں اپنی بیٹی کی رائے کو ترجیح دیں گی۔
