حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ سے جڑی نایاب اور قیمتی نوادرات کی نمائش کی جا رہی ہے، جن میں ایک تاریخی سونے کی تختی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ تختی تین صدیوں سے زائد عرصہ قبل خانہ کعبہ کے دروازے پر نصب رہی تھی اور خالص سونے سے تیار کی گئی ہے۔ اس پر عربی رسم الخط میں قرآنی آیات کندہ ہیں، جو اسلامی فن تعمیر کی اعلیٰ مثال سمجھی جاتی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ نمائش زائرین کو خانہ کعبہ کی تعمیراتی تاریخ اور اسلامی ورثے کے مختلف ادوار سے آگاہ کرنے کا اہم ذریعہ ہے، جبکہ اس میں دیگر نایاب تصاویر، ماڈلز اور تاریخی دستاویزات بھی شامل ہیں۔
