رحیم یار خان کے علاقے عباسیہ میں گھریلو تنازع کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک بزرگ شہری جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق سسر اور داماد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کے دوران گاڑی کی ٹکر لگنے سے بزرگ شہری جاں بحق ہوئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
