ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

بجلی کے کیپسٹی چارجز کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کر دی

لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں شامل کیپسٹی چارجز اور بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں کو ادائیگیوں کے خلاف دائر درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے۔

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ توانائی اور ٹیرف سے متعلق پالیسی سازی حکومت اور پارلیمنٹ کا اختیار ہے، جبکہ عدلیہ اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا، اس لیے عدالت کے لیے مداخلت کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں تھا۔

عدالت نے مزید واضح کیا کہ نجی بجلی کمپنیوں کو کی گئی ادائیگیوں کی واپسی کا حکم دینا بھی عدالتی دائرۂ اختیار میں شامل نہیں۔