ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، متعدد علاقوں کیلئے الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے آج سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

موسمی نظام کے اثرات کے باعث بالائی علاقوں میں خراب موسم کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کے لیے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں کئی شہروں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔