ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

مکہ میں حج سیزن: زبانوں کا عالمی اجتماع

حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ ایک عالمی مرکز کی صورت اختیار کر لیتا ہے جہاں مختلف ممالک سے آنے والے حجاج عربی کے ساتھ ساتھ اردو، انڈونیشیائی، ترکی، فارسی، بنگالی، انگریزی اور دیگر متعدد زبانیں بولتے سنائی دیتے ہیں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامی ادارے کی جانب سے خطبات اور رہنمائی کے لیے متعدد زبانوں میں ترجمے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، جن میں ڈیجیٹل نظام، آڈیو رہنمائی اور مختلف زبانوں میں مواد شامل ہے۔

اس کے علاوہ حجاج کی رہنمائی کے لیے تربیت یافتہ ٹیمیں اور رضاکار مختلف زبانوں میں خدمات انجام دیتے ہیں تاکہ عبادات کی ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور تمام عازمین حج آسانی اور سکون کے ساتھ مناسک ادا کر سکیں۔