Bushra Bibiاسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور کے وکلاء کو دلائل پیش کرنے کے لیے 20 مئی تک آخری مہلت دے دی ہے ۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ آئندہ سماعت پر غیر ضروری التواء یا غیر حاضری قبول نہیں کی جائے گی، جبکہ وکیل کو تمام تیاری مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق گزشتہ سماعت میں بھی فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اس بار بھی التواء کی درخواست دی گئی جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
