ذات صلة

جمع

سعودی ریزرو کے آسمان پر جون میں دلکش فلکیاتی مناظر متوقع

سعودی عرب کے امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو...

دارۃ الملک عبدالعزیز سعودی تاریخ اور ورثے کے تحفظ میں سرگرم

سعودی عرب کا ادارہ دارۃ الملک عبدالعزیز قومی تاریخ...

مسجدالحرام میں ملتزم: عقیدت و روحانیت کا مقدس مقام

مسجدالحرام کے اندر خانۂ کعبہ سے منسوب ایک نہایت...

نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال پر مداح غمزدہ

پاکستانی اداکار نیم خان کے ننھے بھتیجے کے انتقال...

گرو رندھاوا کے جم پر فائرنگ، دہلی پولیس تحقیقات میں مصروف

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس...

پاکستان نے ایرانی طیارے سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کی اُس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستانی حدود میں ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق دعوے کیے گئے تھے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے رپورٹ کو گمراہ کن اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانیے خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری سفارتی کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ابتدائی مذاکراتی رابطوں کے دوران سفارتی اور سیکیورٹی عملے کی نقل و حرکت کیلئے مختلف طیارے پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں موجود ایرانی طیارے کا کسی فوجی یا ہنگامی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، کشیدگی میں کمی اور مثبت سفارتی کردار کی حمایت کرتا رہا ہے۔