اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم کئی پروازیں متاثر بھی ہوئیں۔
لاہور میں آندھی اور بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
صوابی میں آسمانی بجلی گرنے سے مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوئے اور کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
وادی نیلم اور مظفرآباد میں بھی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہو گیا۔
