وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ہر سال 10 مئی کو ’’یومِ معرکۂ حق‘‘ منایا جائے گا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دن قومی اتحاد، جذبۂ حب الوطنی اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، جس کے بعد مخالف فریق کو چند گھنٹوں میں جنگ بندی کی درخواست کرنا پڑی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معرکے میں پاکستانی فضائیہ اور افواج کی کارکردگی نمایاں رہی۔
