امریکا نے یورپی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے گزشتہ 15 فیصد کا معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ حکام کے مطابق یورپ نے سابقہ معاہدے پر مکمل عمل نہیں کیا۔
اس فیصلے سے خاص طور پر جرمن کار ساز کمپنیاں متاثر ہوں گی کیونکہ ان کی لگژری گاڑیوں کی بڑی مارکیٹ امریکا میں ہے۔ درآمدی اخراجات بڑھنے سے مہنگی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
صورتحال کے پیش نظر بعض یورپی کمپنیاں ممکنہ نقصان کم کرنے کے لیے امریکا میں اپنی پیداوار بڑھانے پر غور کر رہی ہیں۔
