مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تعطل کے بعد کویت سے کراچی کی براہِ راست پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔ دو ماہ سے زائد وقفے کے بعد پہلی پرواز جے9507 محدود مسافروں کے ساتھ کراچی پہنچی۔
اس دوران پروازیں متبادل طور پر دمام کے ذریعے چلائی جا رہی تھیں۔ اب براہِ راست فضائی سفر کی بحالی سے مسافروں کو سہولت میسر آئے گی۔
