ذات صلة

جمع

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، شہریوں کو احتیاط کا مشورہ

کراچی میں شدید گرمی کے باعث ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کے مطابق گرمی میں انفیکشنز اور معدے کے مسائل بڑھ سکتے ہیں، اس لیے باہر کے کھانے پینے سے پرہیز اور صاف یا ابلا ہوا پانی استعمال کیا جائے۔
ماہرین نے صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک دھوپ سے بچنے، ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہننے اور سر ڈھانپنے کی بھی تاکید کی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔