اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں کریڈٹ دیا ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کوالیفائر کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکٹ پر سلو بالز کے لیے مہارت درکار تھی اور بابر ایک بار پھر اپنی بہترین فارم میں نظر آئے۔
واضح رہے کہ کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
رومان رئیس نے بابر اعظم کی بیٹنگ کو سراہا
