بالی ووڈ اداکار انو کپور نے سینئر اداکار اوم پوری پر اپنی بہن کی ذاتی زندگی متاثر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں انو کپور نے کہا کہ اوم پوری ایک بہترین اداکار تھے، تاہم ان کی نجی زندگی کے بعض فیصلوں سے ان کی بہن سیما کپور کی زندگی متاثر ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ماضی کے تلخ لمحات رہے، لیکن اب وہ سب باتیں پیچھے چھوڑ چکے ہیں اور اوم پوری کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔
