ذات صلة

جمع

سعودی وزیر حج کا منیٰ کا دورہ، حج انتظامات کا جائزہ

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان...

جویریہ سعود کا پوڈکاسٹرز پر سخت ردعمل، پرانی باتیں اچھالنے پر تنقید

اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے پوڈکاسٹرز کی جانب...

ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کی “ان شاء اللہ” کہنے کی ویڈیو وائرل

معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کی ایک ویڈیو...

لاہور قلندرز نے کینسر کے مریض بچے کی خواہش پوری کر دی

لاہور قلندرز نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے...

سعودی ولی عہد اور لبنانی صدر کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور لبنان کے صدر جوزف عون کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں لبنان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات ہوئی۔ لبنانی صدر نے اپنے ملک کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

سعودی ولی عہد نے لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اتحاد کے تحفظ کے لیے مملکت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ خطے میں حالیہ جنگ بندی کے بعد صورتحال نسبتاً بہتر ہوئی ہے جبکہ آئندہ دنوں میں فریقین کے درمیان مزید مذاکرات متوقع ہیں۔