افغانستان کے معروف اسپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے کرکٹ کھیلنے اور شہریت لینے کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ان کے مطابق 2023 میں ایک موقع پر انہیں افغانستان چھوڑ کر کسی اور ملک میں کھیلنے کا مشورہ بھی دیا گیا، لیکن انہوں نے واضح کر دیا کہ ان کی وابستگی اپنے وطن کے ساتھ ہے۔
راشد خان نے کہا کہ اگر وہ افغانستان کی نمائندگی نہیں کرتے تو کسی دوسرے ملک کی طرف سے کھیلنا بھی ان کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے اپنے فیصلے کو ملک سے وفاداری اور قومی وابستگی کا اظہار قرار دیا۔
