ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

سعودی عرب سکیورٹی اور کرپٹوگرافی میں اے آئی شعبے کا عالمی رہنما قرار

اسٹینفورڈ یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ فار ہیومن سینٹرڈ اے آئی کی تازہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب مصنوعی ذہانت کے شعبے میں خصوصاً سکیورٹی، پرائیویسی اور کرپٹوگرافی میں عالمی سطح پر نمایاں مقام رکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان شعبوں میں کام کرنے والے اے آئی ماہرین میں تقریباً 15 فیصد کا تعلق سعودی عرب سے ہے، جبکہ بھارت اور متحدہ عرب امارات بھی نمایاں ممالک میں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب اے آئی ٹیلنٹ، خواتین کی شمولیت اور نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اور ملک میں اس شعبے کی ترقی کی رفتار عالمی سطح پر سب سے زیادہ بتائی گئی ہے۔