وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جدہ میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال، خصوصاً پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکہ اور ایران مذاکرات سمیت خطے کی کشیدگی پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
وزیرِ اعظم نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کو دہرایا، جبکہ سعودی ولی عہد نے پاک سعودی تعلقات اور پاکستان کی معاشی و سفارتی کوششوں کو سراہا۔
