ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں اسلامی دور سے متعلق اہم آثارِ قدیمہ کی دریافت

سعودی عرب کے ہیریٹیج کمیشن نے مدینہ ریجن کے...

جازان میں ’نیلی چائے‘ کی کاشت کا آغاز، غذائی فوائد کیا ہیں؟

سعودی عرب کے جازان ماؤنٹینز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کلیٹوریا...

الجوف میں ترش پھلوں کے شہد کی پیداوار کے سیزن کا آغاز

سعودی عرب کے شمالی ریجن الجوف میں ترش پھلوں...

اداکارہ کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی شروع

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ...

ندا یاسر کا بیٹی کے داماد کے انتخاب پر مؤقف سامنے آ گیا

معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے مستقبل...

سعودی عرب میں اوسط عمر 74 سے بڑھ کر 79.9 برس تک پہنچ گئی

سعودی عرب میں ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام کی کامیابیوں کے نتیجے میں ملک میں اوسط عمر 74 برس سے بڑھ کر 2025 کے آخر تک 79.9 برس تک پہنچ گئی ہے۔

بیان کے مطابق صحت کے شعبے میں پیشرفت کی وجہ کلینکل ٹرائلز میں اضافہ اور جدت ہے، جس میں 2023 سے 2025 کے دوران 51.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران طبی تجربات کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 36 فیصد بڑھی اور ٹرائل سائٹس کی تعداد 13 تک پہنچی۔

ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے سی ای او ڈاکٹر خالد الشیبانی نے کہا کہ تحقیق میں سرمایہ کاری اب انسانی صحت میں ٹھوس نتائج دے رہی ہے، جو معیار زندگی کو بہتر بنانے اور وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی یوم صحت ہر سال سات اپریل کو منایا جاتا ہے تاکہ صحت کے اہم مسائل اور سب کے لیے پائیدار صحت مند مستقبل پر توجہ دی جا سکے۔