بھارتی ریپر اور گلوکار ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ نے اپنے ہریانوی ہپ ہاپ گانے تاتیری کے متنازع بولوں پر نیشنل کمیشن فار ویمن سے معافی مانگ لی ہے۔
بادشاہ نے اس کے ساتھ 50 معاشی طور پر کمزور لڑکیوں کی تعلیم میں تعاون کرنے کا عہد بھی کیا۔ گانے کو تنقید کے بعد تمام پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا گیا تھا۔
کمیشن کی چیئرپرسن وجیا رہتکر نے کہا کہ گانے نے خواتین کے وقار کو نقصان پہنچایا، اور متعلقہ افراد کو آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کی ہدایت دی گئی۔ ہدایتکار اور پروڈیوسر سمیت تمام متعلقہ افراد نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کرایا اور شرمندگی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ تاتیری یکم مارچ 2026 کو ریلیز ہوا تھا اور اس میں بادشاہ کے ساتھ گلوکارہ سمرن جگلان نے بھی حصہ لیا تھا۔
