صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ گجرات شہر کو ایک طویل عرصے بعد ایسا سیکرٹری ملا ہے جو کرپشن سے پاک اور دیانتدارانہ انداز میں فرائض انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے تیمور بٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں شہری مسائل کے حل اور انتظامی معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شفافیت اور میرٹ کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
