ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

’البشت الحساوی‘ فیسٹیول: ملکی اور غیرملکی شائقین کا ثقافتی میلہ

سعودی ہیریٹج اتھارٹی کے زیر انتظام الهفوف کے تاریخی قصر ابراہیم میں البشت الحساوی فیسٹیول کا تیسرا ایڈیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
فیسٹیول میں ملک بھر اور خلیجی و عرب ممالک سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
یہ فیسٹیول یونیسکو میں ثقافتی ورثے کے طور پر درج قدیم روایتی بشت کی تیاری اور اس کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتا ہے۔ قصر ابراہیم میں لگائے گئے سٹالز پر بشت کی تیاری کے مراحل زری کے کام اور قدیم و جدید آلات کے استعمال کی تفصیلات پیش کی گئیں، تاکہ وزیٹرز الاحسا ریجن کی ثقافت اور صدیوں پر محیط ہنر سے روشناس ہو سکیں۔